ستمبر 1965 کی جنگ کے 20 ویں روز پاکستان کی مسلح افواج نے میدان جنگ میں بھارتی افواج پر اپنی برتری برقرار ر کھی

ستمبر 1965 کی جنگ کے 20 ویں روز پاکستان کی مسلح افواج نے میدان جنگ میں بھارتی افواج پر اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے سیالکوٹ جموں سیکٹر میں تمام بھارتی مقبوضہ علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھے

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):ستمبر 1965 کی جنگ کے 20 ویں روز پاکستان کی مسلح افواج نے میدان جنگ میں بھارتی افواج پر اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے سیالکوٹ جموں سیکٹر میں تمام بھارتی مقبوضہ علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھے۔واہگہ اٹاری سیکٹر میں دشمن کے 12 ٹینک تباہ کئے گئے،مجموعی طور پر بھارت کے کل تباہ شدہ ٹینکوں کی تعداد 494 تک جا پہنچی۔راجستھان اور اکھنور سیکٹر میں پاک فوج کی توپوں نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا ۔پاک فضائیہ نے مزید 4 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، جس سے دشمن کے تباہ ہو جانے والے جہازوں کی تعداد 110 ہو گئی۔پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی علاقوں انبالہ، جودھپور، جموں، جام نگر اور ہلواڑہ پر نہایت کامیابی سے ہوائی اڈوں اور تنصیبات کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا۔ پاک بحریہ نے بحر ہند میں اپنی برتری برقرار رکھی اور بھارتی بحریہ کی نقل و حرکت کو بالکل محدود کر دیا۔