سردار ایاز صادق کا بنوں میں 8 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےبنوں میں 8 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف لڑنے والوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز اور قانون …

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےبنوں میں 8 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف لڑنے والوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مادرِ وطن سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے، دہشتگردی کے خلاف لڑنے والوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت جاری آپریشنز ملک میں دیرپا امن کی بنیاد ثابت ہوں گے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم متحد ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابلِ فخر ہیں۔

 

مزید خبریں