سردار ایاز صادق کا سپیکر آفس کے ٹیلی فون آپریٹر شریف اللہ کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس
سردار ایاز صادق کا سپیکر آفس کے ٹیلی فون آپریٹر شریف اللہ کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپیکر آفس کے ٹیلی فون آپریٹر شریف اللہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے شریف اللہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا اچانک بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ دکھ اور غم کی اس مشکل گھڑی میں شریف اللہ اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔








