سرسوں، رایا اور تارامیرا کی بہتر پیداوار کیلئے پٹڑیوں پر کاشت کی ہدایت

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سرسوں، رایا اور تارامیرا کی بہتر پیداوار کے لیے جدید طریقہ کاشت اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2.5 فٹ کے فاصلے سے پٹیاں بنا کر Ridge Cum Seeder کے ذریعے کاشت کی جائے۔

فیصل آباد۔ 18 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سرسوں، رایا اور تارامیرا کی بہتر پیداوار کے لیے جدید طریقہ کاشت اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2.5 فٹ کے فاصلے سے پٹیاں بنا کر Ridge Cum Seeder کے ذریعے کاشت کی جائے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع عامر صدیق نے بتایا کہ دھان کی برداشت کے بعد سرسوں، کینولا، رایا اور تارامیرا کی فصلیں کاشت کی جا سکتی ہیں جبکہ پٹڑیوں پر کاشت سے فصل کی بہتر نشوونما اور اچھی پیداوار حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو بروقت کاشت اور جدید زرعی طریقوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔