سیکرٹری خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)جمیل قریشی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا)اسلام آباد میں سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران کے ساتھ خصوصی نشست کی جس میں پاکستان کے بدلتے سرمایہ کاری منظرنامے، مؤثر ضابطہ کاری، ادارہ جاتی رابطہ کاری اور سرمایہ کاری کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرمایہ کاری سہولت کاری پر سیکرٹری ایس آئی ایف سی کا سیشن،سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے شرکت کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):سیکرٹری خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)جمیل قریشی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا)اسلام آباد میں سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران کے ساتھ خصوصی نشست کی جس میں پاکستان کے بدلتے سرمایہ کاری منظرنامے، مؤثر ضابطہ کاری، ادارہ جاتی رابطہ کاری اور سرمایہ کاری کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع ہوتے مواقع، مختلف شعبوں میں موجود استعداد اور ان مواقع کو عملی معاشی نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے ایس آئی ایف سی کے سرمایہ کار دوست اور مربوط طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی وفاقی، صوبائی اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے سرمایہ کاروں کو مربوط اور بروقت سہولت فراہم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
نشست کے دوران کاروباری اور سرمایہ کاری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول، ضابطہ جاتی عمل میں بہتری، اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور سرکاری سہولت کاری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اس امر پر زور دیا گیا کہ مربوط حکومتی کوششیں سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانے اور دستیاب مواقع سے بہتر معاشی فوائد حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے نشست میں بھرپور شرکت کی اور سرمایہ کاری سہولت کاری، ضابطہ جاتی بہتری اور ادارہ جاتی رابطہ کاری سے متعلق اہم سوالات اٹھائے۔
باہمی تبادلہ خیال نے مؤثر، ذمہ دار اور مربوط عوامی شعبے کی تشکیل میں مشترکہ قیادت اور ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔نشست نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور سرمایہ کاروں کے لیے سہولت کاری کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی کے عزم کو نمایاں کیا۔







