وزارتِ مذہبی امور کے تحت سرکاری حج سکیم کے عازمینِ حج کے لیے دوسری قسط کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے،منتخب ہونے والے تمام عازمینِ حج 5 اکتوبر سے 20 اکتوبر 2026ء تک اپنی دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کر سکیں گے۔ گزشتہ روز وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق دوسری قسط کی ادائیگی کا طریقہ کار بھی مکمل طور پر ڈیجیٹل رکھا گیا ہے …
سرکاری حج سکیم،واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کل عمل جاری ، میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):وزارتِ مذہبی امور کے تحت سرکاری حج سکیم کے عازمینِ حج کے لیے دوسری قسط کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے،منتخب ہونے والے تمام عازمینِ حج 5 اکتوبر سے 20 اکتوبر 2026ء تک اپنی دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کر سکیں گے۔ گزشتہ روز وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق دوسری قسط کی ادائیگی کا طریقہ کار بھی مکمل طور پر ڈیجیٹل رکھا گیا ہے اور عازمینِ حج واجبات کی دوسری قسط بھی گزشتہ قسط کی طرح پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے آسان اور محفوظ انداز میں کر سکیں گے۔
ترجمان کےمطابق حج پیکیج میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا ترمیم کا سلسلہ بھی رات گئے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے سے قبل تمام عازمین کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت عازمین اپنا تصدیق شدہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کے بعد ہی قسط جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔
وزارتِ مذہبی امور نے دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط کی رقم جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ درخواست گزار کی حج درخواست ازخود منسوخ تصور کی جائے گی اور درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں اب تک جمع شدہ تمام واجبات متعلقہ عزم کے اکاؤنٹ میں واپس منتقل کر دیے جائیں گے۔








