سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی

سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج دوسری قسط 5 سے 20 اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے جبکہ دوسری قسط کی ادائیگی بھی پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے کی جائے گی۔حکام کے مطابق حج پیکیج تبدیل کرنے کی سہولت آج رات 12 بجے بند کردی جائے گی، لہٰذا پیکیج میں ترمیم کےخواہشمند عازمین حج مقررہ وقت سے پہلے کارروائی مکمل کرلیں۔

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج دوسری قسط 5 سے 20 اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے جبکہ دوسری قسط کی ادائیگی بھی پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے کی جائے گی۔حکام کے مطابق حج پیکیج تبدیل کرنے کی سہولت آج رات 12 بجے بند کردی جائے گی، لہٰذا پیکیج میں ترمیم کےخواہشمند عازمین حج مقررہ وقت سے پہلے کارروائی مکمل کرلیں۔

دوسری قسط جمع کرانے سے قبل میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور ہوگی جبکہ درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں جمع شدہ واجبات اکاؤنٹ میں واپس کردیئے جائیں گے۔