سرکاری حج سکیم کے تحت حج 2027 کے واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کا آغاز ، 20 اکتوبر تک جاری رہے گی

سرکاری حج سکیم کے تحت حج 2027 کے واجبات کی دوسری قسط کی وصولی شروع ہوگئی ہے جو 20 اکتوبر تک جاری رہے گی ۔

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):سرکاری حج سکیم کے تحت حج 2027 کے واجبات کی دوسری قسط کی وصولی شروع ہوگئی ہے جو 20 اکتوبر تک جاری رہے گی ۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق دوسری قسط کی ادائیگی بھی پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل حج پورٹل سے ہوگی ۔حج پیکیج تبدیل کرنے کی سہولت اتوار 4 اکتوبر کو ختم ہوچکی ہے۔ دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی ہے۔ فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہوگی۔درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں جمع شدہ واجبات اکاونٹ واپس کر دیے جائیں گے۔