سرکاری حج سکیم 2027 کے تحت عازمین حج سے واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری، مجموعی طور پر 32 ارب 60 کروڑ روپے وصول

سرکاری حج سکیم 2027 کے تحت عازمین حج سے واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری ہے اور اب تک 51 ہزار 5 سو عازمین حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرا چکے ہیں۔ دوسری قسط کی مد میں مجموعی طور پر 32 ارب 60 کروڑ روپے وصول ہو چکے ہیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 26 ہزار عازمین نے ون لنک کے ذریعے جبکہ 2 ہزار 126 عازمین …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):سرکاری حج سکیم 2027 کے تحت عازمین حج سے واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری ہے اور اب تک 51 ہزار 5 سو عازمین حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرا چکے ہیں۔ دوسری قسط کی مد میں مجموعی طور پر 32 ارب 60 کروڑ روپے وصول ہو چکے ہیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 26 ہزار عازمین نے ون لنک کے ذریعے جبکہ 2 ہزار 126 عازمین نے بینک کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی۔

اسی طرح 23 ہزار 200 عازمین نے مینول بینک چالان کے ذریعے نقد رقم جمع کروائی۔ حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کرنے والے عازمین کا تناسب 55 فیصد برقرار ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سرکاری حج سکیم 2027 کے تحت واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ دوسری قسط کی ادائیگی سے قبل اپنا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حج پورٹل پر اپ لوڈ کرنا یقینی بنائیں، کیونکہ ادائیگی کے عمل کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی ہے۔

ترجمان نے عازمین کو مقررہ تاریخ تک واجبات کی ادائیگی مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ 20 اکتوبر تک دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ عازم کی حج درخواست منسوخ کر دی جائے گی اور اس کی جمع شدہ رقم واپس کر دی جائے گی۔