سرکاری سکیم کےحج 2027 کے کامیاب درخواست گزار دوسری قسط کی ادائیگی سے قبل میڈیکل فارم اپلوڈ کر دیں

سرکاری سکیم کےحج 2027 کے کامیاب درخواست گزار دوسری قسط کی ادائیگی سے قبل میڈیکل فارم اپلوڈ کر دیں

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کےحج 2027 کے کامیاب درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ دوسری قسط کی ادائیگی سے قبل میڈیکل فارم اپلوڈ کر دیں ۔ منگل کو ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط اکتوبر میں وصول کی جائے تاہم دوسری قسط کی ادائیگی سے قبل ہی ستمبر میں میڈیکل فارم اپلوڈ کرنا لازمی ہے ۔ میڈیکل فارم حج پورٹل سے ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔

مزید خبریں