سرکاری ڈیوٹیز/ٹیکسز کی وصولی ، تمام کمرشل بینکوں کی شاخیں 30 ستمبر کو رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی

سرکاری ڈیوٹیز/ٹیکسز کی وصولی ، تمام کمرشل بینکوں کی شاخیں 30 ستمبر کو رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی بذریعہ کاؤنٹر (او ٹی سی) ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کمرشل بینکوں کی شاخیں بدھ 30 ستمبر 2026ء کو توسیع شدہ اوقاتِ کار میں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔

بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ شاخیں 30 ستمبر 2026ء کو اس وقت تک کھلی رکھیں جب تک نفٹ کی جانب سے سرکاری ٹرانزیکشن کے لئے خصوصی کلیئرنگ میں سہولت درکار ہو۔ بینک یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی میں سہولت دینے کے لئے آن لائن ادائیگی کے ذرائع یعنی انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشن ، اے ٹی ایم، اور دیگر ڈجیٹل پلیٹ فارم بلا تعطل خدمات فراہم کرتے رہیں۔

مزید خبریں