سرگودھا،سیکرٹری زراعت کی زیر صدارت گندم کی کاشت بارے جائزہ اجلاس

سرگودھا۔ 22 نومبر (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب اور سیکرٹری زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت کمشنر آفس سرگودھا میں گندم کی کاشت بارے جائزہ اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں صوبائی اسمبلی رانا منور غوث، میاں اکرام اللہ ،سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو، کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان سمیت دیگر افسران نےبھی شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ …

سرگودھا۔ 22 نومبر (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب اور سیکرٹری زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت کمشنر آفس سرگودھا میں گندم کی کاشت بارے جائزہ اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں صوبائی اسمبلی رانا منور غوث، میاں اکرام اللہ ،سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو، کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان سمیت دیگر افسران نےبھی شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ گندم بوائی مہم کی رفتار نہایت حوصلہ افزا ہےاور گندم کی بوائی میں تمام سٹیک ہولڈرز فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جعلی زرعی ادویات و کھادوں کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور کھادیں اصل قیمتوں سے بھی کم نرخوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔

پنجاب میں رواں سیزن گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر ہیں۔ سید عاشق حسین کرمانی نے بتایا کہ کسان کارڈ کے تحت اب تک 6 لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو 90 ارب روپے سے زائد بلاسود قرض جاری کیے گے۔

سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ ڈویژنل و ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے افسران کا گندم بوائی مہم میں کردار قابل ستائش ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کو سرکاری رقبوں پر گندم کی کاشت یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ڈویژنل و ڈسٹرکٹ انتظامیہ محکمہ انہار، زراعت و دیگر سٹیک ہولڈرز کے مضبوط روابط سے گندم مہم کامیابی سے ہمکنار ہیں۔