سرگودھا میں دھند، حد نگاہ صفر

139
Fog, zero visibility in Sargodha
Fog, zero visibility in Sargodha

سرگودھا۔ 11 نومبر (اے پی پی):سرگودھا اور اس کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث صبح کےا وقات میں حد نگاہ صفر ہو گئی۔ سرگودھا اور گردونواح میں سموگ کی صورتحال انتہائی خطرناک حد تک بڑھتی جارہی ہے جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب کا پانچواں نمبر اور یہاں پر سموگ اور دھند کی وجہ سے سوموار کے روز انتہائی خطرناک صورتحال دیکھنے میں آئی اور صبح کے اوقات میں دھند کی وجہ سے حد نظر میں بھی واقع نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جبکہ سموگ سے سانس اور گلے کی بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔