سرگودھا میں گندم خریداری مہم فیز ون میں97 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک

سرگودھا ڈویژن میں گندم خریداری مہم کے فیز ون میں97 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کر کے مفت باردانہ کی تقسیم اور گندم خرید کے لئے 8 مراکز اور 69 گودامز کو فعال کر دیا جس کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم نے کام شروع کر دیا ہے

سرگودھا۔ 19 اپریل (اے پی پی):سرگودھا ڈویژن میں گندم خریداری مہم کے فیز ون میں97 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کر کے مفت باردانہ کی تقسیم اور گندم خرید کے لئے 8 مراکز اور 69 گودامز کو فعال کر دیا جس کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم نے کام شروع کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک سرگودھا مظہر حسین بلوچ نے گزشتہ روز اسٹریٹجک ریزروز مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں گندم خریداری مہم 2026ء کے انتظامات اور حکومتی پالیسی کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک مظہر حسین بلوچ نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن کےچاروں اضلاع سرگودھا،خوشاب، میانوالی اور بھکر میں گندم خریداری مہم 2026ء کے فیز ون میں 97 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی

جبکہ محکمہ کے پاس ایک لاکھ 19 ہزار 767 میٹرک ٹن باردانہ موجود ہے، جس میں 8425 جوٹ باردانہ اور 35 ہزار 317 پی پی بیگز ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کی رجسٹریشن کے عمل میں بڑی تعداد میں کسان رجسٹر ہو چکے ہیں۔سرگودھا ڈویژن میں گندم خریداری کے لیے 8 مراکز اور 69 گودامز کو فعال کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام خریداری مراکز پر شفافیت، سہولیات کی فراہمی اور بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے فیلڈ میں مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے۔