اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):سعودی عرب،کویت،اردن ترکیہ اورمغربی ایشیاکے دیگرممالک سے پاکستان کے دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پرمعمولی کمی ہوئی ، مالی سال کے پہلے 7ماہ میں مغربی ایشیا ئی ممالک کوبرآمدات میں سالانہ بنیاد پر7.13فیصداوران ممالک سے درآمدات میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران سعودی عرب،کویت،اردن ترکیہ اورمغربی ایشیاکے دیگرممالک …
سعودی عرب،کویت،اردن ترکیہ اورمغربی ایشیاکے دیگرممالک سے پاکستان کے دوطرفہ تجارت میں سالانہ بنیاد پرمعمولی کمی ہوئی،سٹیٹ بینک
اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):سعودی عرب،کویت،اردن ترکیہ اورمغربی ایشیاکے دیگرممالک سے پاکستان کے دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پرمعمولی کمی ہوئی ، مالی سال کے پہلے 7ماہ میں مغربی ایشیا ئی ممالک کوبرآمدات میں سالانہ بنیاد پر7.13فیصداوران ممالک سے درآمدات میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران سعودی عرب،کویت،اردن ترکیہ اورمغربی ایشیاکے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.173ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.13فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مغربی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.328ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
جنوری میں مغربی ایشیاکے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو335.29ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجودسمبرمیں 356.45ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 326.60ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2025میں مغربی ایشیاکے ممالک کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 3.863ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں مغربی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر10.89ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 10.81ارب ڈالرکے مقابلے میں ایک فیصدکم ہے۔جنوری میں مغربی ایشیاکے ممالک سے درآمدات کاحجم 1.541ارب ڈالر رہا جودسمبرمیں 1.429ارب ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 1.883ارب ڈالرتھا۔مالی سال2025میں مغربی ایشیاکے ممالک سے درآمدات پرمجموعی طورپر18.70ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔









