سعودی عرب، امارات اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےامارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مملکت کے شہری علاقوں پر کیے جانے والے حوثی ملیشیا کے مسلسل حملوں کی مذمت کی۔

ریاض ۔20اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےامارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مملکت کے شہری علاقوں پر کیے جانے والے حوثی ملیشیا کے مسلسل حملوں کی مذمت کی۔

علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مملکت کے خلاف حوثی ملیشیا کے مسلسل کیے جانے والے حملوں کی مذمت کی گئی۔ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوششوں،علاقائی سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے کی جانے والی مشترکہ کوششوں پر بات کی گئی۔