سعودی عرب، وزارت ثقافت نے ’سعودی دستکاری برانڈ‘ لانچ کردیا

ریاض ۔16دسمبر (اے پی پی):سعودی وزارتِ ثقافت نے ’میڈ ان سعودی‘ ایونٹ میں ’سعودی دستکاری برانڈ‘ کا اجرا کیا ہے۔اخبار 24 کے مطابق ہیریٹیج کمیشن کے تحت ریاض انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر ملھم میں منعقدہ ایونٹ کا مقصد قومی صنعت کو اجاگرکرنا ہے۔ مملکت میں مقامی دستکاری کی صنعت کو فروغ دینے اور اسے عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے دستکاری برانڈ لانچ کیا گیا ہے جس سے …

ریاض ۔16دسمبر (اے پی پی):سعودی وزارتِ ثقافت نے ’میڈ ان سعودی‘ ایونٹ میں ’سعودی دستکاری برانڈ‘ کا اجرا کیا ہے۔اخبار 24 کے مطابق ہیریٹیج کمیشن کے تحت ریاض انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر ملھم میں منعقدہ ایونٹ کا مقصد قومی صنعت کو اجاگرکرنا ہے۔

مملکت میں مقامی دستکاری کی صنعت کو فروغ دینے اور اسے عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے دستکاری برانڈ لانچ کیا گیا ہے جس سے نہ صرف ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ عالمی سطح پر بھی مقامی دستکاری کی صنعت کو فروغ ملے گا۔دستکاری کے شعبے کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تربیتی پروگرامز بھی جاری کیے جائیں گے تاکہ مقامی فن کو وسعت دی جائے۔

مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اس سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔مقامی دستکاری کی صنعت کو فروغ دینے کےلیے باصلاحیت افراد کے ساتھ تعاون کیا جائے گا تاکہ مقامی اور انٹرنیشنل مارکیٹس میں علاقائی دستکاری کو بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے۔