سعودی عرب ، سیاحتی ویزوں پر مسافروں کی آمد شروع

ریاض ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی)سعودی عرب میں سیاحتی ویزوں پر مسافروں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر چین سے جبکہ دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سپین سے سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔ دمام کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سپین سے آنے والے مسافر کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ یہ ایئر پورٹ …

ریاض ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی)سعودی عرب میں سیاحتی ویزوں پر مسافروں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر چین سے جبکہ دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سپین سے سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔ دمام کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سپین سے آنے والے مسافر کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ یہ ایئر پورٹ پر سیاحتی ویزے پر آنے والا پہلا مسافر ہے۔ہسپانوی مسافر کو ایئر پورٹ پہنچنے کے بعد سیاحتی ویزہ جاری کیا گیا۔محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ مملکت آنے والے سیاحوں کو آن لائن ویزہ حاصل کرنے کی سہولت بھی حاصل ہے وہ چاہیں تو ایئر پورٹ پہنچ کر خود کار سسٹم کے ذریعے ویزہ حاصل کر سکتے ہیں۔ دوسرا طریقہ آئی پیڈ یا موبائل کے ذریعے ہے جہاں کوائف کا اندراج کرانے کے بعد ویزہ حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ تیسرا طریقہ محکمہ پاسپورٹ کے کاونٹرز ہیں جہاں انتہائی آسانی کے ساتھ ویزے کا حصول ممکن ہے۔

مزید خبریں