سعودی عرب اور اردن کے اعلیٰ رابطہ کونسل کے ترمیمی پروٹوکول پر دستخط

سعودی عرب اور اردن نے ریاض میں سعودی اردنی اعلیٰ رابطہ کونسل کے قیام کے ایک ترمیم شدہ پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں۔العربیہ کے مطابق اس کونسل کی صدارت ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادے محمد بن سلمان اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے کی۔ اس کا مقصد مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے تاکہ دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے مفادات کی …

ریاض ۔22اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب اور اردن نے ریاض میں سعودی اردنی اعلیٰ رابطہ کونسل کے قیام کے ایک ترمیم شدہ پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں۔العربیہ کے مطابق اس کونسل کی صدارت ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادے محمد بن سلمان اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے کی۔ اس کا مقصد مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے تاکہ دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے مفادات کی خدمت کی جا سکے۔

یہ تقریب سعودی وزیر خارجہ شہزادے فیصل بن فرحان کی جانب سے اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ و امور تارکین وطن ایمن الصفدی کے استقبال کے بعد سامنے آئی جہاں فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور ان کو فروغ دینے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال کی پیش رفت اور تناؤ کو کم کرنے اور امن و استحکام کی بحالی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ایمن الصفدی نے حوثی حملوں کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ اردن کے کامل یکجہتی اور اپنی سکیورٹی، استحکام، خودمختاری اور اپنے شہریوں اور مقیم افراد کی سلامتی کی حفاظت کے لیے مملکت کی طرف سے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات میں اس کے ساتھ کھڑے ہونے کی توثیق کی۔

نیز مذاکرات میں بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے، حسن جوار کے اصولوں پر عمل کرنے، ممالک کے امور میں عدم مداخلت اور آبنائے باب المندب اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی سلامتی اور آزادی کو یقینی بنانے کی اہمیت کا احاطہ کیا گیا۔انہوں نے کہا جہاز رانی کی سلامتی عالمی منڈیوں کے استحکام اور تجارتی نقل و حرکت کی روانی میں حصہ ڈالتی ہے۔ واضح رہے دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ اس کونسل کے جنرل سیکریٹریٹ کی صدارت سنبھالتے ہیں۔ دونوں وزارتیں خارجہ اس کے کاموں کی نگرانی اور اس کے اجلاسوں اور اس سے نکلنے والی وزارتی کمیٹیوں کے اجلاسوں کی تیاری کا ذمہ سنبھالتی ہیں۔

C:mry/R:mry