سعودی عرب ا ور ترکیہ کے وز رائے خارجہ سے ملاقات میں مکہ مکرمہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے تحت ادارہ جاتی ڈھانچوں کے قیام بارے پیشرفت کا جائزہ لیا ، محمد اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات ہوئی جس میں مکہ مکرمہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے تحت ادارہ جاتی ڈھانچوں کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

نیویارک۔25ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات ہوئی جس میں مکہ مکرمہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے تحت ادارہ جاتی ڈھانچوں کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

جمعے کو ایکس پر پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر اپنے وفود کے ہمراہ نیویارک میں یہ ملاقات ہوئی جس میں مکہ مکرمہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے فریم ورک کے تحت ادارہ جاتی ڈھانچوں کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلقہ امور بھی زیر بحث آئے۔