سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 16 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا ستمبر 2026 سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 2.687 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.311 ارب ڈالر کے مقابلے میں …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا ستمبر 2026 سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 2.687 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.311 ارب ڈالر کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہیں۔

ستمبر 2026 کے دوران سعودی عرب سے ترسیلات زر کا حجم 899ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست 2026 کے 874 ملین ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 2 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر کے 751 ملین ڈالر کے مقابلے میں 18.4 فیصد زیادہ ہے۔مجموعی طور پر جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.87 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9.53 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 14 فیصد زیادہ ہے۔