سعودی عرب نے غزہ کو 73 طیاروں ، 8 بحری جہازوں کے ذریعے 7,670.74 ٹن امدادی سامان فراہم کیا، کے ایس ریلیف

ریاض۔28نومبر (اے پی پی):سعودی عرب نے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کے ذریعے فضائی اور سمندری پلوں کے تحت غزہ کی پٹی میں انسانی امدادی کارروائیوں کا دائرہ مزید بڑھا دیا ہے، تاکہ 19 نومبر 2025 تک جاری رہنے والے بحرانی حالات کے اثرات کم کیے جا سکیں۔ العربیہ اردو کے مطابق کے ایس ریلیف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب تک …

ریاض۔28نومبر (اے پی پی):سعودی عرب نے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کے ذریعے فضائی اور سمندری پلوں کے تحت غزہ کی پٹی میں انسانی امدادی کارروائیوں کا دائرہ مزید بڑھا دیا ہے، تاکہ 19 نومبر 2025 تک جاری رہنے والے بحرانی حالات کے اثرات کم کیے جا سکیں۔

العربیہ اردو کے مطابق کے ایس ریلیف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب تک غزہ کے لیے 73 امدادی طیارے اور 8 بحری جہاز روانہ کیے جا چکے ہیں جن کے ذریعے مجموعی طور پر 7,670.74 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا، جس میں خوراک، طبی آلات، پناہ گاہ کا سامان، 39 ہزار 200 تیار شدہ کھانے کے پیک، 500 فضائی ترسیلی پیکجز اور 20 ایمبولینسز شامل ہیں۔سینٹر نےبیان میں بتایا کہ یہ امدادی کوششیں غزہ میں موجود سب سے زیادہ ضرورت مند افراد تک فوری ریلیف پہنچانے کے لیے جاری ہیں، جہاں انسانی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔

مزید برآں، سعودی عرب متعدد بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کے ساتھ اشتراکِ عمل کے تحت غذائی تحفظ، صحت، صاف پانی و صفائی اور ہنگامی ردعمل کے منصوبوں پر بھی کام کر رہا ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان اقدامات سے مملکت کے فلسطینی عوام کے ساتھ تاریخی اور اٹل تعاون کی عکاسی ہوتی ہے۔ سینٹر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مشکل حالات میں غزہ کے شہریوں کی بنیادی ضروریات کی فراہمی اور انسانی امداد کا سلسلہ ہر ممکن صورت میں جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں