ریاض ۔27جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات علاقائی استحکام کے لیے نہایت اہم ہیں اور امارات کے ساتھ مضبوط اور مثبت تعلقات کا ہونا ضروری ہے۔العربیہ کے مطابق پولینڈ کے ہم منصب رادوسلاف سیکورسکی کے ہمراہپریس کانفرنس میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے واضح کیا کہ یمن کے معاملے پر امارات کے …
سعودی عرب کا متحدہ عرب امارات سے تعلقات کی اہمیت پر زور، یمن پر اختلافات کا اعتراف

مزید خبریں
ریاض ۔27جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات علاقائی استحکام کے لیے نہایت اہم ہیں اور امارات کے ساتھ مضبوط اور مثبت تعلقات کا ہونا ضروری ہے۔العربیہ کے مطابق پولینڈ کے ہم منصب رادوسلاف سیکورسکی کے ہمراہپریس کانفرنس میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے واضح کیا کہ یمن کے معاملے پر امارات کے ساتھ نقطہ نظر میں اختلافات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امارات نے یمن سے مکمل طور پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے نزدیک یہ قدم امارات کے ساتھ مضبوط تعلقات کے تسلسل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ی دوران سعودی عرب نے افسوس کا اظہار کیا کہ متحدہ عرب امارات نے یمن کی جنوبی عبوری کونسل کی فورسز پر دباؤ ڈال کر انہیں مملکت کی جنوبی سرحدوں کے ساتھ حضرموت اور المہرہ کے علاقوں میں عسکری کارروائیوں پر آمادہ کیا جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور یمن کی جمہوریہ اور پورے خطے کے امن اور استحکام کو متاثر کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ امارات کے یہ اقدامات نہایت خطرناک ہیں اور یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے قائم اتحاد کی بنیادوں سے مطابقت نہیں رکھتے اور نہ ہی یمن کے امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو تقویت دیتے ہیں۔مملکت نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ امارات دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تحفظ کے لیے مطلوبہ اقدامات کرے گا جنہیں سعودی عرب مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور خطے کے ممالک کی خوشحالی ترقی اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔








