ریاض ۔15نومبر (اے پی پی):سعودی موٹر اسپورٹس کمپنی نے ڈاکارریلی 2026 کے شیڈول کا آعلان کردیا ہے۔ سعودی فیڈریشن فار آٹوموبائل اینڈ موٹر سائیکل اور وزارت کھیل کی زیرنگرانی ہونے والی پریس کانفرنس میں ریلی کے انعقاد کی تفصیلات سے مطلع کیا گیا۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق جدہ کورنیش میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سعودی فیڈریشن آف آٹو موبائل اینڈ موٹرسائیکل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ خالد بن …
سعودی ڈاکارریلی 2026 کا شیڈول جاری، 3 جنوری سے آغاز ہوگا

مزید خبریں
ریاض ۔15نومبر (اے پی پی):سعودی موٹر اسپورٹس کمپنی نے ڈاکارریلی 2026 کے شیڈول کا آعلان کردیا ہے۔ سعودی فیڈریشن فار آٹوموبائل اینڈ موٹر سائیکل اور وزارت کھیل کی زیرنگرانی ہونے والی پریس کانفرنس میں ریلی کے انعقاد کی تفصیلات سے مطلع کیا گیا۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق جدہ کورنیش میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سعودی فیڈریشن آف آٹو موبائل اینڈ موٹرسائیکل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ خالد بن سلطان بن عبداللہ اور ای ایس او کے ڈائریکٹر جنرل یان لومان اور ریلی کے ڈائریکٹر ڈیوڈ کاسٹرا کے علاوہ وزارت اسپورٹس کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی آٹوموبائل فیڈریشن کے چیئرمین نے کہا کہ مملکت میں ہر برس دنیا کی سب سے مشکل ریلیوں کی میزبانی کی جاتی ہے ، ہر ریلی ایک نیا تجربہ ہوتی ہے جس سے عالمی سطح پر حیثیت میں اضافہ ہوتا ہے، سعودی ڈاکارریلی 2026 کا راستہ ریتلے ٹیلوں سے لے کر بلند وبالا پہاڑوں تک ہوگا جس سے مملکت کے قدرتی تنوع کی خوبصورتی نمایاں ہوگی ۔








