سعودی ہسپتالوں اور ہیلتھ کیئر سیکٹر کے لیے 18 عالمی ایوارڈ

جنیوا ۔27نومبر (اے پی پی):جنیوا میں انٹرنیشنل ہاسپٹلز ڈویلپمنٹ اینڈ سائنٹیفک ریسرچ کانفرنس کے 48 ویں ایڈیشن میں سعودی ہسپتالوں اور ہیلتھ کیئر سیکٹر کو 18 ایوارڈز دیے گئے۔اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب نے ہسپتالوں کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 13 ایوارڈز حاصل کیے ہیں جو عالمی سطح پر صحت کے شعبے میں غیرمعمولی کامیابی ہے۔ کنگ خالد ہسپتال الخرج کو گولڈن ایوارڈ دیا گیا (ڈاکٹر کوانگ تائی کم گرانڈ …

جنیوا ۔27نومبر (اے پی پی):جنیوا میں انٹرنیشنل ہاسپٹلز ڈویلپمنٹ اینڈ سائنٹیفک ریسرچ کانفرنس کے 48 ویں ایڈیشن میں سعودی ہسپتالوں اور ہیلتھ کیئر سیکٹر کو 18 ایوارڈز دیے گئے۔اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب نے ہسپتالوں کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 13 ایوارڈز حاصل کیے ہیں جو عالمی سطح پر صحت کے شعبے میں غیرمعمولی کامیابی ہے۔

کنگ خالد ہسپتال الخرج کو گولڈن ایوارڈ دیا گیا (ڈاکٹر کوانگ تائی کم گرانڈ پرائز) جوعالمی کانفرنس میں سب سے بڑا اعزاز ہے۔ریاض صحت مرکز کے میٹرنیٹی ہسپتال کو ہیلتھ کیئرورکرز ویلفیئر امریکی ہاسپیٹلز ایسوسی ایشن کا سلور ایوارڈ دیا گیا۔کنگ سلمان ریاض ہسپتال کو سلور ایوارڈ اور الجبیل صحت نیٹ ورک کے مشرقی صحت کمپلیکس نے کانسی ایوارڈ حاصل کیا۔

سائنسی ریسرچ فیلڈ میں سعودی ریسرچرز نے 5 ایوارڈز اپنے نام کیے۔یہ ایوارڈ ہیلتھ کیئر کے معیار کو بہتر بنانے، رسائی کو آسان بنانے اور ہیلتھ کیئر تک رسائی کو بڑھانے کےلیے جدیدطریقے اپنانے کا اعتراف ہے۔

صحہ ورچوئل ہسپتال فروری 2022 میں ہیلتھ کیئر سیکٹر کو ڈیجیٹلائز کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔130 منسلک ہسپتالوں کے بڑھتے ہوئے لائیو نیٹ ورک کے ساتھ صحہ ورچوئل ہسپتال دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔

ورچوئل ہسپتال کے مریضوں کو خصوصی ڈاکٹروں کے ذریعے دیکھنے کے لیے مملکت کے مختلف حصوں کا سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید خبریں