سیالکوٹ ۔ 14 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لائیوسٹاک کارڈ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کے تحت 5 سے 20 نر جانور(کٹڑے ،بچھڑے) رکھنے والے مویشی پال کسانوں کےلئے ایک لاکھ35 ہزار روپے سے 5 …
سمبڑیال،وزیر اعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا
سیالکوٹ ۔ 14 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لائیوسٹاک کارڈ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کے تحت 5 سے 20 نر جانور(کٹڑے ،بچھڑے) رکھنے والے مویشی پال کسانوں کےلئے ایک لاکھ35 ہزار روپے سے 5 لاکھ40 ہزار روپے تک بلا سود قرضے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے ہر تحصیل کے رجسٹرڈ ڈیلرز سے ونڈا ،سائیلج اور منرل مکسچر خریدا جاسکے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مویشی پال کسان کی محکمہ کے 9211 سسٹم پر رجسٹریشن ہونا ضروری ہے،اہل درخواست دہندگان کو پہلے آئین پہلے پائیں کی بنیاد پرمنتخب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک کارڈ کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ درخواست دہندہ محکمہ لائیو سٹاک کے 9211 سسٹم پر رجسٹر ہو ،کم از کم پانچ نر کٹڑوں یا بچھڑوں کا مالک ہو ، فعال موبائل سم درخواست دہندہ کے نام رجسٹرڈ ہو،درخواست دہندہ درست شناختی کارڈ کا حامل ہو۔









