سمبڑیال،کاشتکاروں کو دھان کی پنیری کے لئے تجویز کردہ زہروں کا استعمال کرنے کی ہدایت

سمبڑیال۔ 17 جون (اے پی پی):محکمہ زراعت سمبڑیال نے کاشتکاروں کو دھان کی پنیری کے لئے تجویز کردہ زہروں کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سینئر فیلڈ انویسٹی گیٹر محکمہ زراعت سمبڑیال لیاقت علی نے دھان کے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ کاشتکار دھان کی پنیری کے لئے محکمہ زراعت کے تجویز کردہ زہروں کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ کلنچر زہر گھوڑا گھاس، ڈھڈن …

سمبڑیال۔ 17 جون (اے پی پی):محکمہ زراعت سمبڑیال نے کاشتکاروں کو دھان کی پنیری کے لئے تجویز کردہ زہروں کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سینئر فیلڈ انویسٹی گیٹر محکمہ زراعت سمبڑیال لیاقت علی نے دھان کے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ کاشتکار دھان کی پنیری کے لئے محکمہ زراعت کے تجویز کردہ زہروں کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ کلنچر زہر گھوڑا گھاس، ڈھڈن ، سوانکی اور ڈیلا خاندان کی اہم جڑی بوٹیوں اور چوڑے پتے والی جڑی بوٹیوں کو بہترین کنٹرول کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی ایکڑ پنیری کی حالت میں 800ملی لیٹر،لاب کی منتقلی کے بعد 400 ملی لیٹرتک سپرے کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کلنچر کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے2 سے 6 پتوں کی حالت میں سپرے کریں۔

مزید خبریں