سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں جاری مالی سال 27-2026 کے ابتدائی دو ماہ میں 3.23 فیصد اضافہ ہوا ہے
سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں 3.23 فیصد اضافہ، پی بی ایس اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں جاری مالی سال 27-2026 کے ابتدائی دو ماہ میں 3.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس )کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جولائی-اگست 2026 کے دوران 47.791 ملین ڈالر مالیت کی 24,662 میٹرک ٹن مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات برآمد کی گئیں
جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 46.295 ملین ڈالر مالیت کی 22,433 میٹرک ٹن سمندری خوراک برآمد کی گئی تھی۔







