اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 11.3 فیصد اضافہ ، جنوری میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 15.4 فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے جنوری تک کی مدت میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 23.2 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ مالی سال …
سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں پہلے سات ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 11.3 فیصد اضافہ،حجم 23.2 ارب ڈالر رہا،سٹیٹ بینک
اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 11.3 فیصد اضافہ ، جنوری میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 15.4 فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے جنوری تک کی مدت میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 23.2 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.3 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندر پار پاکستانیوں نے 20.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی تھیں۔
جنوری میں سمندر پار پاکستانیوں نے 3.5 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 15.4 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب ترسیلات زر کے حوالے سے سرفہرست رہا ، جنوری میں سعودی عرب سے 739.6 ملین ڈالر ، متحدہ عرب امارات 694.2 ملین ڈالر، برطانیہ 572.1 ملین ڈالر اور امریکا سے 294.7 ملین ڈالر کی ترسیلات زر ہوئیں۔









