ملتان۔21نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سموگ کی شدت میں کمی لانے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے فوری اور سخت اقدامات کئے جائیں، فضائی آلودگی کے تدارک کے لئے تمام متعلقہ ادارے فعال کردار ادا کریں اور انسدادِ سموگ اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ملتان عامر کریم خان سے …
سموگ کی شدت میں کمی اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے فوری اور سخت اقدامات کئے جائیں، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی

مزید خبریں
ملتان۔21نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سموگ کی شدت میں کمی لانے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے فوری اور سخت اقدامات کئے جائیں، فضائی آلودگی کے تدارک کے لئے تمام متعلقہ ادارے فعال کردار ادا کریں اور انسدادِ سموگ اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ملتان عامر کریم خان سے ملاقات کے دوران کیا۔
کمشنر نے اس موقع پر ملتان ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، سموگ کی صورتحال اور صحت عامہ سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے سیلاب کے دوران ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت ریلیف آپریشن اور متاثرین کی بحالی انتظامیہ کی مؤثر حکمت عملی کا مظہر ہے۔
سموگ کی شدت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ہدایت کی کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے فوری اور سخت اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کے تدارک کے لئے تمام متعلقہ ادارے فعال کردار ادا کریں اور انسدادِ سموگ اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر ڈویژن کے ہسپتالوں کی صورتحال، ڈینگی کیسز میں اضافے اور صحت عامہ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
قائم مقام صدر نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں سہولیات بہتر بنائی جائیں، ڈینگی سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات بڑھائے جائیں اور مریضوں کے بروقت علاج کو یقینی بنایا جائے۔موسیٰ پاک دربار سے متعلق جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے انہوں نے کمشنر ملتان کو ہدایت کی کہ دربار کے رکے ہوئے تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں تاکہ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔کمشنر ملتان عامر کریم خان نے اس موقع پر رکنِ قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی کی سیلابی صورتحال کے دوران انتھک محنت اور متاثرین کے لئے مستقل سرگرمیوں کا اعتراف بھی کیا۔ ملاقات میں رکنِ قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی بھی موجود تھے ۔








