سندھ اور اس کے باسی ارض پاک کی طرف بڑھنے والا ہاتھ توڑ کر سمندر برد کر دیں گے، رہنما پی پی پی سینیٹر پلوشہ خان

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سندھ کی دھرتی پاکستان کی امین ہے،سندھ اور اس کے باسی پاکستان اور سندھ کی طرف بڑھنے والا ہاتھ توڑ کر سمندر برد کر دیں گے۔ پیرکو بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجناتھ سنگھ اپنی ذلّت مٹانے کے لیے بیہودہ خواب دیکھنا اور بوگس پراپیگنڈا …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سندھ کی دھرتی پاکستان کی امین ہے،سندھ اور اس کے باسی پاکستان اور سندھ کی طرف بڑھنے والا ہاتھ توڑ کر سمندر برد کر دیں گے۔

پیرکو بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجناتھ سنگھ اپنی ذلّت مٹانے کے لیے بیہودہ خواب دیکھنا اور بوگس پراپیگنڈا بند کریں۔

پلوشہ خان نے کہا کہ سندھ کا ہر شہری پاکستان کی سالمیت کا محافظ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ راجناتھ سنگھ اپنی ذلت و ناکامی چھپانے اور انڈین ایئرفورس و فوج کی گرتی ساکھ پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کا کھیل بند کریں۔

مزید خبریں