سندھ زرعی یونیورسٹی میں ذیابیطس سے متاثرہ بچوں میں مفت گلوکومیٹر اور انسولین کی تقسیم

حیدرآباد۔ 15 ستمبر (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی ڈ سپنسری میں ذیابیطس کی سے متاثرہ بچوں میں مفت گلوکومیٹر اور انسولین تقسیم کی گئیں، وائس چانسلر تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی ڈ سپنسری کے زیر اہتمام بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائیبیٹالوجی اینڈ اینڈوکرائنالوجی(بی آئی ڈی ای)کے تعاون سےذیابیطس کے 50بچوں میں شوگر چیک کرنے کیلئے گلوکومیٹر اور انسولین کی فراہمی کی …

حیدرآباد۔ 15 ستمبر (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی ڈ سپنسری میں ذیابیطس کی سے متاثرہ بچوں میں مفت گلوکومیٹر اور انسولین تقسیم کی گئیں، وائس چانسلر تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی ڈ سپنسری کے زیر اہتمام بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائیبیٹالوجی اینڈ اینڈوکرائنالوجی(بی آئی ڈی ای)کے تعاون سےذیابیطس کے 50بچوں میں شوگر چیک کرنے کیلئے گلوکومیٹر اور انسولین کی فراہمی کی تقریب ہوئی ، وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے بچوں اور ان کے والدین میں مفت گلوکومیٹر اور انسولین تقسیم کیں،

انہوں نے کہا کہ شوگر کے مرض سے بچنے کیلئے ہمیں اپنے لوگوں کی رہنمائی کرنی چاہیئے اور جو بچے اور بڑے اس مرض میں مبتلا ہیں، انہیں پرہیزاور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنا چاہیئے، اس موقع پر ڈین ڈاکٹر عنایت اللہ راجپر، ڈاکٹر منظور علی ابڑو، ڈاکٹر محمودالحسن مغل، احمد خان منگی، انوار حسین خانزادہ، سعید حیدر گھلو، ڈاکٹر منظور مگسی اور دیگر موجود تھے، قبل ازیں ڈاکٹر ندیم میمن، ڈاکٹر خورشید اور ڈاکٹر نجمہ سمیجو نے ذیابیطس کے متعلق آگاہی دی، پروگرام کا انعقاد انچارج ڈ سپنسری و میڈیکل افسر ڈاکٹر فیصل انصاری نے کیا تھا۔ماہرین امراض ذیابیطس کا کہنا ہے دنیا میں ہر ایک منت میں 3 افراد ذیابیطس کی پیچیدگیوں کے نتیجے میں معذور ہو جاتے ہیں تاہم مناسب علاج معالجہ کے ساتھ انہیں معذوری سے بچایا جاسکتا ہے ۔