سندھ زرعی یونیورسٹی میں طلبا کے روزگار کو بڑھانے، چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے سیمینار

حیدرآباد۔ 22 فروری (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا ہے کہ اعلیٰ تدریسی اداروں میں ملکی و عالمی مارکیٹ کی طلب کے مطابق نصاب اور کورسز پر مزید توجہ کی ضرورت ہے جبکہ زرعی یونیورسٹی کے ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ کی صلاحیت سازی کیلئے فنیشنگ سکولز کے ذریعے ان کی تربیت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، یہ باتیں انہوں نے سندھ …

حیدرآباد۔ 22 فروری (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا ہے کہ اعلیٰ تدریسی اداروں میں ملکی و عالمی مارکیٹ کی طلب کے مطابق نصاب اور کورسز پر مزید توجہ کی ضرورت ہے جبکہ زرعی یونیورسٹی کے ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ کی صلاحیت سازی کیلئے فنیشنگ سکولز کے ذریعے ان کی تربیت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، یہ باتیں انہوں نے سندھ زرعی یونیورسٹی کے سینیٹ ہال میں سٹوڈنٹس ٹیچرس انگیجمینٹ پروگرام (ایس ٹی ای پی) اور روٹریٹ کلب کے تعاون سے "21ویں صدی میں طلبا کے روزگار کو بڑھانے، چیلنجوں سے نمٹنے اور آگے بڑھنے کیلئے راستہ تلاش کرنا” کے زیر عنوان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ زراعت وہ شعبہ ہے جس کے فارغ التحصیل طلبہ کی اکثریت روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو متوجہ کرنے کیلئے گریجوئیٹس کے تیارکردہ زراعت، وٹرینری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک مصنوعات و آئیڈیاز کی کراچی میں نمائش کر رہے ہیں، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سسٹم سٹرینتھنگ ایکٹویٹی(ایچ ای ایس ایس اے) کے چیف آف پارٹی ڈاکٹر کینتھ ہالینڈ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف یوٹاہ کی جانب سے، یو ایس ایڈ کی مالی اعانت سے چلنے والے ایچ ای ایس ایس اے پروگرام کے تحت پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ معلومات کے تبادلے اور صلاحیت سازی کے ذریعے نوجوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر کینتھ نے کہا پاکستان میں 31 فیصد گریجوئیٹس اپنے ڈگری کے مطابق روزگار حاصل نہیں پا رہے، لہٰذیٰ پاکستانی ماہرین ملک کی معاشی بہتری اور خوشحالی کیلئے یورپ اور امریکا میں پاکستانی آم، کیلے سمیت مختلف زرعی اشیا اور سروسز کی ایکسپورٹ کرسکتا ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ گریجوئیشن کے بعد طلبہ کی مہارت سازی کیلئے ایک پورا سیمسٹر کسی پرائیوٹ فرم میں عملی طور پر کام کرنا چاہئے، سوشل سائنسز فیکلٹی کے ڈین اور سٹیپ کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز علی کھوھارو نے کہا کہ سٹیپ اور ایچ ای ایس ایس اے سٹوڈنٹ لیڈرشپ، المنائی، سکالرشپ اور فنانشل اسسٹنس پر شابہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر جام کاشف سہتو نے بھی خطاب کیا جبکہ اساتذہ، طلبہ اور تدریسی و انتظامی شعباجات کے سربراہان موجود تھے۔

مزید خبریں