حیدرآباد۔ 30 ستمبر (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ٹرکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (ٹیکا) ترکیہ کی مالی معاونت سے گرین ہاؤس پراجیکٹ مکمل ہو گیا ہے، یہ جدید ترین سہولت، فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن کے قریب بنائی گئی ہے، اس پراجیکٹ کے ذریعے سندھ زرعی یونیورسٹی کے ماہرین سندھ کے موسمی حالات کے مطابق مخالف موسم رکھنے والی فصلوں، میوہ جات، سبزیوں اور دیگر پودوں پر تحقیق کرے …
سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ٹرکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (ٹیکا) ترکیہ کی مالی معاونت سے گرین ہاؤس پراجیکٹ مکمل

مزید خبریں
حیدرآباد۔ 30 ستمبر (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ٹرکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (ٹیکا) ترکیہ کی مالی معاونت سے گرین ہاؤس پراجیکٹ مکمل ہو گیا ہے، یہ جدید ترین سہولت، فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن کے قریب بنائی گئی ہے، اس پراجیکٹ کے ذریعے سندھ زرعی یونیورسٹی کے ماہرین سندھ کے موسمی حالات کے مطابق مخالف موسم رکھنے والی فصلوں، میوہ جات، سبزیوں اور دیگر پودوں پر تحقیق کرے گے، سندھ زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر اور ماہرین نے گرین ہائوس کے فعال ہونے کے بعد موسمیاتی مطابقت پذیر اور آف سیزن فصلوں پر تحقیقاتی تجربات شروع کردیئے ہیں،اس ضمن میں ٹیکا کے ایک وفد نے حلیل ابراہیم بسران اور فاطمہ عزیز کی قیادت میں نئے مکمل شدہ گرین ہاؤس کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے گرین ہائوس میں شروع کئے گئے تجربات کا مشاہدہ کیا، حلیل ابراہیم بسران نے اس سہولت کی صلاحیت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ گرین ہائوس کی سہولت جدید تحقیق کو فروغ دے گی،اور گرین ہاؤس زرعی ماہرین، یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ثابت ہوگا۔ فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر اعجاز علی کھوھارو نے کہا کہ گرین ہاؤس میں کی جانے والی تحقیق کا بنیادی مقصد مختلف موسمی حالات میں فصلوں کی نشوونما اور مطابقت کا مطالعہ کرنا ہے، جس میں مخالف موسم اور آف سیزن کاشت بھی شامل ہے،
اور یہ امید ہے کہ اس تحقیق سے خاص طور پر سندھ میں زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے اہم نتائج برآمد ہوں گے، اور کسانوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہتر علم فراہم کرے گی۔ فیکٹی آف کراپ پروٹیکشن کے ڈین ڈاکٹر منظور علی ابڑو نے گرین ہائوس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کی خصوصی دلچسپی سے تدریس و تحقیق کو جدت کی طرف گامزن کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں ٹیکا کی تعاون و خدمات قابل تحسین ہیں۔
ڈاکٹر محمد عمران کھتری نے کہا کہ ٹیکا کی معاونت سے گرین ہاؤس کی تکمیل ترکیہ اور سندھ زرعی یونیورسٹی کے درمیان شراکت داری میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر امتیاز نظامانی، ڈاکٹر محمود لغاری، ڈاکٹر عرفان احمد گلال، ڈاکٹر محمد ابراہیم خاص خیلی اور دیگر موجود تھے۔ قبل ازیں وفد نے جدید گرین ہائوس میں کلائمیٹ کی تبدیلی کا جائزہ لینے کیلئے اسے آپریٹ بھی کیا گیا۔








