نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرِ تربیت سندھ پولیس کے33 ڈی ایس پیز پر مشتمل وفد نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا،جہاں انہیں لاہور پولیس کے انتظامی و آپریشنل امور،پیشہ ورانہ تربیت،اصلاحات اور جرائم کی روک تھام کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سندھ پولیس کے وفد کی قیادت ایس پی اورنگزیب کر رہے تھے۔
سندھ پولیس کے زیرِ تربیت ڈی ایس پیز کا لاہور پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ،انتظامی و آپریشنل امور پر بریفنگ

مزید خبریں
لاہور۔22اکتوبر (اے پی پی):نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرِ تربیت سندھ پولیس کے33 ڈی ایس پیز پر مشتمل وفد نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا،جہاں انہیں لاہور پولیس کے انتظامی و آپریشنل امور،پیشہ ورانہ تربیت،اصلاحات اور جرائم کی روک تھام کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سندھ پولیس کے وفد کی قیادت ایس پی اورنگزیب کر رہے تھے۔
ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور اور ایس ایس پی ڈسپلن کاشف اسلم نے وفد کا استقبال کیا۔ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور نے افسران کو لاہور پولیس کے انتظامی ڈھانچے،پیشہ ورانہ ذمہ داریوں،پولیسنگ میں اصلاحات اور شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ عوام کا پولیس پر اعتماد ہی ہماری اصل کامیابی ہے۔ عوام کی جان، مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے،جس کی ادائیگی کے لیے شہریوں کو بروقت ریلیف اور معیاری خدمات فراہم کرنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس تھانوں کے روایتی کلچر کو عوامی خدمت مراکز میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے شہریوں کو بہترین سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔سوشل کرائمز کی روک تھام پولیس اور کمیونٹی کی مشترکہ ذمہ داری ہے،جس کے لیے باہمی تعاون اور عوامی شمولیت اہمیت کی حامل ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہریوں کو پولیس دفاتر میں انتظار کروانے کا کلچر قابلِ قبول نہیں،پولیس محض ایک نوکری نہیں بلکہ عوامی خدمت پر مبنی لائف اسٹائل ہے۔
انہوں نے زیرِ تربیت افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے فوری حل،شہریوں کی شکایات کے ازالے اور انہیں بروقت ریلیف کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں۔وفد کے شرکا نے لاہور پولیس کی پیشہ ورانہ خدمات،اصلاحات اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کو سراہا۔دورے کے اختتام پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے وفد کے شرکا کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔






