اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):سنر جیکو پاکستان لمیٹڈ (سی پی ایل)کے عمومی منافع میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں جولائی 2025 تا دسمبر 2025 کے دوران 30 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق اس دوران سنر جیکو کا عمومی منافع 7.3 ارب روپے تک بڑھ گیا ۔ اس طرح کمپنی کا آپریٹنگ منافع 39 فیصد کی بڑھوتری سے 6.1 ارب روپے تک پہنچ …
سنر جیکو پاکستان لمیٹڈ (سی پی ایل)کے عمومی منافع میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں جولائی 2025 تا دسمبر 2025 کے دوران 30 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):سنر جیکو پاکستان لمیٹڈ (سی پی ایل)کے عمومی منافع میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں جولائی 2025 تا دسمبر 2025 کے دوران 30 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق اس دوران سنر جیکو کا عمومی منافع 7.3 ارب روپے تک بڑھ گیا ۔
اس طرح کمپنی کا آپریٹنگ منافع 39 فیصد کی بڑھوتری سے 6.1 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سی پی ایل کے بعد از ٹیکس منافع 80 فیصد کے نمایاں اضافہ سے 2.97 ارب روپے تک پہنچ گیا ۔
رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے دوران کمپنی کی مجموعی برآمدات کا حجم 116 ملین ڈالر رہا تھا جبکہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سی پی ایل کی برآمدات کی مالیت 95 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ۔ واضح رہے کہ سی پی ایل کی برآمدات اور اندرون ملک آئل مارکیٹنگ نیٹ ورک کی بہتر کارکردگی سے سنر جیکو پاکستان لمیٹڈ (سابقہ بائیکو)کے منافع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔








