سوئٹزر لینڈ۔27نومبر (اے پی پی):سوئٹزر لینڈ نے غزہ کے لیے امداد میں اضافہ کردیا۔ العربیہ کے مطابق سوئس حکومت نے غزہ سے متعلق اپنے اعلان میں کہا ہے کہ وہ غزہ کے بے گھر جنگ زدہ فلسطینیوں کے لیے امدادی رقم 28.5 ملین ڈالر کر رہی ہے۔ تاکہ امن کے لیے امریکی منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکے۔اس اعلان کے بعد سوئس حکومت کی طرف سے غزہ کے لیے اکتوبر …
سوئٹزر لینڈ کا غزہ کے لیے امداد میں اضافے کا اعلان

مزید خبریں
سوئٹزر لینڈ۔27نومبر (اے پی پی):سوئٹزر لینڈ نے غزہ کے لیے امداد میں اضافہ کردیا۔ العربیہ کے مطابق سوئس حکومت نے غزہ سے متعلق اپنے اعلان میں کہا ہے کہ وہ غزہ کے بے گھر جنگ زدہ فلسطینیوں کے لیے امدادی رقم 28.5 ملین ڈالر کر رہی ہے۔
تاکہ امن کے لیے امریکی منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکے۔اس اعلان کے بعد سوئس حکومت کی طرف سے غزہ کے لیے اکتوبر 2023 سے اب تک کی کل امدادی سطح 150 ملین سوئس فرانک ہو جائے گی۔اس اعلان کے مطابق سوئس فیڈرل کونسل 17.5 ملین انسانی بنیادوں پر امداد بچوں کی ضروریات کے لیے جاری کرے گا۔
جبکہ 5.5 ملین سوئس فرانک امداد فلسطینی اداروں کے لیے دی جائے گی۔ رقم کا زیادہ تر حصہ فلسطینی اتھارٹی کے توسط سے دیا جائے گا۔یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے مطابق دس اکتوبر سے غزہ میں جنگ بندی جاری ہے۔ تاہم ابھی انسانی بنیادوں پر بہت زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔








