سوتی دھاگہ کی قومی برآمدات میں اگست 2026 کے دوران 49 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
سوتی دھاگہ کی قومی برآمدات میں اگست 2026 کے دوران 49 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):سوتی دھاگہ کی قومی برآمدات میں اگست 2026 کے دوران 49 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 94 ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ اگست 2025 کے دوران سوتی دھاگہ کی برآمدات سے 63 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح اگست 2025 کے مقابلہ میں اگست 2026 کے دوران سوتی دھاگہ کی ملکی برآمدات میں 31 ملین ڈالر یعنی 49.2 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








