سوتی کپڑے کی برآمدات میں جون کےدوران 8.94 فیصد کمی ہوئی ،پی بی ایس

سوتی کپڑے کی ملکی برآمدات میں جون 2026 کےدوران 8.94 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران سوتی کپڑے کی برآمدات کا حجم کم ہو کر 112 ملین ڈالر رہ گیا جبکہ جون 2025 کے دوران سوتی کپڑے کی برآمدات سے 123 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا ۔

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):سوتی کپڑے کی ملکی برآمدات میں جون 2026 کےدوران 8.94 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران سوتی کپڑے کی برآمدات کا حجم کم ہو کر 112 ملین ڈالر رہ گیا جبکہ جون 2025 کے دوران سوتی کپڑے کی برآمدات سے 123 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا ۔ اس طرح جون 2025 کے مقابلہ میں جون 2026 کے دوران سوتی کپڑے کی قومی برآمدات میں 11 ملین ڈالر یعنی 8.94 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔