سول اور عسکری قیادت پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے اور سفارتی تعلقات بہتر کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہی ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف
سول اور عسکری قیادت پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے اور سفارتی تعلقات بہتر کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہی ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف

مزید خبریں
نیویارک ۔24ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سول اور عسکری قیادت پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے اور سفارتی تعلقات بہتر کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہی ہے۔
جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ،پاکستانی قیادت کی باہمی مشاورت اور ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں برکت عطا فرما رہا ہے۔ایرانی صدر سے اپنی ملاقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے علاقائی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے ایرانی صدر کو اعتماد میں لیا۔