ملک بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہفتہ کو آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 370 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے تک پہنچ گئی، جو گزشتہ کاروباری روز 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے تھی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):ملک بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہفتہ کو آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 370 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے تک پہنچ گئی، جو گزشتہ کاروباری روز 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے تھی۔اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 ہزار 933 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے ہوگئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 ہزار 570 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 48 ہزار 493 روپے ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیاجہاں فی اونس سونا 43.70 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 219 ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ قیمت 4 ہزار 175.30 ڈالر فی اونس تھی۔دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 200 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 279 روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ روز 7 ہزار 79 روپے تھی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 171 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 199 روپے ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی 2 ڈالر اضافے کے ساتھ 68 ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ قبل ازیں یہ 66 ڈالر فی اونس تھی۔








