سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کااضافہ

مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 862 روپے کے مقابلہ میں 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے تک بڑھ گئی۔

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 862 روپے کے مقابلہ میں 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے تک بڑھ گئی۔ پاکستان صرافہ ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 1971 روپے کے اضافہ کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 806 روپے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 1807 روپے کی بڑھ سے 3 لاکھ 87ہزار 586روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 92 روپے کے اضافہ کے بعد 8049 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 79 روپے کے اضافہ سے 6900 روپے ہو گئی ۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر کے اضافہ سے 4708 ڈالر جبکہ چاندی کی قیمت 0.9 ڈالر فی اونس سے بڑھ کر 75.65 ڈالر ہو گئی۔