مقامی مارکیٹو ں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ آل پاکستان صرافہ ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے ہو گئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):مقامی مارکیٹو ں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ آل پاکستان صرافہ ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 24 قیراط دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی سے 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے جبکہ 22 قیراط دس گرام سونے کی قیمت 393 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 61 ہزار 473 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 375 ڈالر ہو گئی ۔
رپورٹ کے مطابق دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 13 روپے اضافہ سے 6949 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 11 روپے کے اضافہ سے 5957 روپے تک بڑھ گئی ۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی منڈیوں میں چاندی کی فی اونس قیمت میں 0.13 ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت 64.70 ڈالر تک بڑھ گئی۔









