سونے کی قمیت میں ایک ہزار روپے فی تولہ کی کمی ہوئی ہے ۔ آل پاکستان صرافہ ،جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر 4لاکھ 31 ہزار 236 روپے ہوگئی جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 730 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار 715 روپے ہوگئی ۔
سونے کی قمیت میں ایک ہزار روپے فی تولہ کی کمی ،آل پاکستان صرافہ ،جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):سونے کی قمیت میں ایک ہزار روپے فی تولہ کی کمی ہوئی ہے ۔ آل پاکستان صرافہ ،جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر 4لاکھ 31 ہزار 236 روپے ہوگئی جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 730 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار 715 روپے ہوگئی ۔ اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 669 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 38 ہزار 917 روپے تک کم ہوگئی ۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر فی اونس کی کمی سے 4088 ڈالر ہوگئی ۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 271 روپے کی کمی سے 6393 اور 10 گرام چاندی کی قیمت 161 روپے کی کمی کے بعد 5480 روپے ہوگئی ۔ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں 2.71 ڈالر فی اونس کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کےبعد چاندی کی فی اونس قیمت 59.14 ڈالر تک کمی ہوگئی ۔








