سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی تولہ کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 4 سے 36 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 857 روپے کمی کے بعد 366,457 روپے سے 365,600 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 335،931 روپے سے کم ہو کر 335,145 روپے ہوگئی ۔فی تولہ چاندی کی قیمت 68 روپے اضافے کے بعد 6,291 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 58 روپے اضافے کے بعد 5,393 روپے ہو گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,050 ڈالر سے کم ہو کر 4,040 ڈالر ہو گئی۔

مزید خبریں