"ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے مقرر ہوگئی۔”
سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ، فی تولہ 300 روپے مہنگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہفتہ کوآل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 66 ہزار 714 روپے ہوگئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 235 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 36 ہزار 166 روپے میں فروخت ہوا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 3 ڈالر اضافہ ہواجس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 53 ڈالر پر پہنچ گیا۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ فی تولہ چاندی 12 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 297 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 10 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 398 روپے کی ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 0.12 ڈالر کمی کے ساتھ 58.18 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔








