مقامی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کو سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1,100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 42 ہزار 36 روپے ہو گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 974 روپے جبکہ …
سونے کی قیمت میں 1,100 روپے فی تولہ اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):مقامی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کو سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1,100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 42 ہزار 36 روپے ہو گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 974 روپے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 864 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 47 ہزار 405 روپے ہو گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے سے 4,195 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔دریں اثنا، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 43 روپے اضافے سے 6,555 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 37 روپے بڑھ کر 5,619 روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 0.43 ڈالر اضافے سے 60.77 ڈالر فی اونس ہو گئی۔








