سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت 900 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 900 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 772 روپے اضافے کے بعد 408,312 روپے سے بڑھ کر 409,089 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 374,204 روپے سے بڑھ کر 375,011 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 26 روپے اضافے کے بعد 8,099 اور دس گرام چاندی کی قیمت 22 روپے اضافے کے بعد 6,943 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,539 ڈالر سے بڑھ کر 4,548 ڈالر ہو گئی۔

 

مزید خبریں