سونے کی قیمت میں5,600 روپے کمی

لک بھر میں سونے کی قیمت 5,600 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 48 ہزار 3 سو 36 روپے فی تولہ ہو گئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,801 روپے کمی کے بعد 389,176 روپے سے کم ہو کر 384,375 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 356,757 روپے سے کم ہو …

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 5,600 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 48 ہزار 3 سو 36 روپے فی تولہ ہو گئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,801 روپے کمی کے بعد 389,176 روپے سے کم ہو کر 384,375 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 356,757 روپے سے کم ہو کر 352,355 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 6,837 اور دس گرام چاندی کی قیمت 147 روپے کمی کے بعد 5,861 روپے ہو گئی ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,314 ڈالر سے کم ہو کر 4,258 ڈالر ہو گئی۔