سویابین سے 25 من فی ایکڑ پیداوار ممکن، کاشتکار جدید طریقے اپنائیں، محکمہ زراعت

سمبڑیال۔ 18 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ سویا بین کی کاشت فوراً مکمل کرلیں، سویا بین ایک منافع بخش فصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارش کردہ ترقی دادہ اقسام ہی کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا …

سمبڑیال۔ 18 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ سویا بین کی کاشت فوراً مکمل کرلیں، سویا بین ایک منافع بخش فصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارش کردہ ترقی دادہ اقسام ہی کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید طریقوں سے کاشتکار سویابین سے 20 سے 25 من فی ایکڑ تک پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سویابین ایک تیل دار فصل ہے ،اس سے کسان زیادہ پیداوار حاصل کرکے زیادہ منافع کما سکتے ہیں اور تیل کی ملکی ضروریات پوری کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔